• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو تجارت میں قائدانہ کردار کیلئے تیار کر رہے ہیں، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بانی ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی ڈاکٹرمحمد عمران یوسف نے کہا کہ انٹرپرینیوروہ ہوتاہے جو اپنے فائدے سے پہلے اس کی پروڈکٹ یاسروس کو استعمال کرنے والے کنزیومر اور کسٹمر کے فائدے کا سوچتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اور عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے کہا کہ آرگنائزیشن آف پاکستان انٹرپرینیورزآف نارتھ امریکہ کا مقصد انٹر پرینیور شپ کو بین الاقوامی سطح پر بھی فروغ دینا ہے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کے لئے پانچ لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو تجارت و کاروبار میں قائدانہ کردار کرنے کے لئے تیار کیا جائے۔ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کے لئے10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین