• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، امتحانات 2019 میں امتیازی نمبروں سے کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام میڑک بورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے اعزاز میں پبلک اکیڈمی اچیومنٹ ایوارڈ2019 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019میںامتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے طلبہ کی حوصلہ آفزائی کیلئے گزشتہ تین سال سے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔تقریب کےمہمان خصوصی ڈائریکٹر آف اسکول کراچی حامد کریم اور ضلعی تعلیمی افسر ارشد بیگ تھے۔اس موقع پرسیکریٹری بورڈ محمدعلی شائق،ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر ڈائریکٹر ریسرچ حو ر مظہر و دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے کہا کہ امتحانی نظام کو جدیدخطوط پر استوار کررہے ہیں۔تقریب میں مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں ایوارڈ و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے،ان طلبہ میں عبداللہ فیصل،صباحت علی خان،محمد عارف ،عشرت علی،عبدالغفار،لبنیٰ،محمدعمران،محمد نبیل،طلحہٰ واجد،زینب بی بی ،یمنیٰ گل،حوریہ رمضان،اُم کلثوم شامل ہیں۔

تازہ ترین