• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیصل قریشی اور سمیع خان ہولی ووڈ فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

اداکار فیصل قریشی اورسمیع خان ہولی وڈ فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے


اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار فیصل قریشی اورسمیع خان ہولی وڈ فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

کنزا ضیاء اور امر لسانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں فیصل قریشی اور سمیع خان امریکی اداکار فاران طاہر کے ساتھ دکھائی دیں گے جس کی عکس بندی دسمبر میں شروع کی جائے گی۔

فیصل قریشی ان دنوں اپنی فلم ”سوری: اے لوسٹوری“ پر کام کر رہے ہیں جو آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ سمیع خان نے حال ہی میں فلم ”یارا وے“ اور ”لفنگے چیپٹر 1“ کی عکس بندی مکمل کی ہے اور اب دونوں فلموں کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے ۔

تازہ ترین