• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں فنکاروں کا کوئی احترام نہیں، رشی کپور

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ بھارت میں فنکا روں کا کو ئی احترام نہیں ہے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق رشی کپور نے کہا کہ بھارت میں اداکاروں کو وہ احترام نہیں مل پاتا جو بیرون ملک میں ملتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کیا حکومت دوسرے ممالک کی طرح ہمارے فنکاروں کو پہچان دیتی ہے۔ 

رشی کپور نے کہا کہ ساری نئی سڑکیں، پل، ہوائی اڈے سیاسی لیڈروں کے نام پر رکھے جاتے ہیں، میں پریشان ہوتا ہوں جب یہ سوچ کے کہ ہماری حکومت ستاروں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتی ہے۔ 

ہمارا ملک عالمی دنیا میں سینما، موسیقی اور کلچر کے لئے پہچانا جاتا ہے لیکن دیکھئے کہ ہمارے آئیکنس کے ساتھ کس طرح کا سلوک ہوتا ہے۔

تازہ ترین