• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادیب، شاعراور افسانہ نگاراحمد ندیم کا 103 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مقصدیت، حقیقت پسندی اور اعلٰی کردار نگاری کو خوبصورت اشعار اور نثر میں پرو دینے والے شاعر، افسانہ نویس اور ادیب احمد ندیم قاسمی کی 103ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔شاعر، افسانہ نویس،صحافی اور ادیب احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916 کو آنگہ، ڈسٹرکٹ خوشاب میں پیدا ہوئے۔ لازوال ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1968 میں پرائڈآف پرفارمنس اور 1980 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔احمد ندیم قاسمی نے ادب کی ہر صنف میں طبع آزمائی کی۔صحافت، تنقید، فکشن اور شاعری پر 50 سے زائد کتب لکھیں۔ ان کے شعری مجموعے رم جھم، جلال وجمال، شعلہ گل، دشت وفا، اور افسانوی مجموعے چوپال، طلوع و غروب، سیلاب و گرداب، آنچل، آبلے، آس پاس، درو دیوار، سناٹا، بازار حیات مقبول عام ہوئے۔ خوبصورت غزلوں کا خالق اور اچھوتے افسانوں کا مصنف مختصر علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں 10 جولائی 2006 کو لاہور میں دنیا ئے فانی سے کوچ کر کے اپنے چاہنے والوں کو داغ مفارقت دے گیا۔
تازہ ترین