• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیبرٹیز کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے والا منظم گروہ سرگرم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کی پرائیویٹ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزید سلیبرٹیز اس کا شکار بن سکتی ہیں۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق لاہور میں ایک منظم گروہ سرگرم عمل ہے جو سلیبرٹیز کی پرائیویٹ ویڈیوز فون سے ہیک کرتا ہے۔اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویڈیوز حاصل ہونے کے بعد یہ گروہ انٹرنیٹ پر شائع کردیتا ہے جو ان سلیبرٹیز کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔علاوہ ازیں ذاتی نوعیت کی ایسی ویڈیوز فحش ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔مذکورہ گروپ مبینہ طور پر ایسی خواتین کو نشانہ بناتا ہے کہ جو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کام کرتی ہیں۔یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیزادہ بھی سائبر سیکیورٹی کا شکار ہوچکی ہیں جہاں ان کی پرائیویٹ ویڈیوز وائرل کردی گئیں تھیں۔ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔
تازہ ترین