• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: پاگل کتوں کے 24 گھنٹے میں بچوں، خواتین و دیگر افراد پر حملے

کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ تنگوانی اور گردونواح مین باؤلے پاگل کتوں کا چوبیس گھنٹوں میں بچوں،خواتین وافراد پر حملے سے 31 افراد رول ہیلتھ سینٹر، بی ایچ یوز،سول اسپتال میں زخمی ہوکر پہنچے، تمام افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کردی گئی، زیادہ ترواقعات تنگوانی میں پیش آئے۔ غوث پور میں پانچ مریض،کرم پور میں دو، بخشاپورمیں ایک،تنگوانی میں بارہ،کندھ کوٹ میں آٹھ، دیگر اسپتالوں میں مریض لائے گئے۔ آوارہ اور پاگل کتوں نے صبح اسکول جاتے بچوں اور خواتین پر حملہ کیا۔ ضلع بھر میں میونسپل اور ٹاؤن کمیٹی کیجانب سے آوارہ کتوں کی بہتات کیلئے سندھ حکومت کے کتا مار مہم میں پچاس سے زائد کتے مارے گئے جبکہ کتا مارمہم کے اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے نکالے گئے۔

تازہ ترین