• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھری میر واہ: قتل کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو موت کی سزا

ٹھری میرواہ( نامہ نگار) ٹھری میرواہ کی ماڈل کرمنل کورٹ نے دو سگے بھائیوں کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو پھانسی کی سزا سنادی۔ ٹھری میرواہ کے گاوں لیاقت آباد میں 2017 میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ میں مقتول جمشید اور وحید بھانبھن قتل ہوگئے تھے جس کا مقدمہ ٹھری میرواہ تھانے پر مقتولین کے بھائی ارشد بھانبھن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ ماڈل کرمنل کورٹ ٹھری میرواہ کی عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان محمد کامل نبی بخش بھانبھن اور ریاض بھانبھن کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دو دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنادی اور مقتولین کے ورثاء کو دس لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین