• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا: وسطی سندھ میں کوئٹہ سے آنیوالی سرد ہواؤں نےموسم تبدیل کردیا

ہالا(نامہ نگار) ہالانیوسعیدآبادسمیت وسطی سندھ میں کوئٹہ سےآنےوالی سردہواؤں نےموسم تبدیل کردیا۔شہریوں نےگرم بستروں کےاستعمال کےساتھ کوٹ جیکٹ شالیں اورگرم ملبوسات نکال لئےگیزر ہیٹرکےساتھ لکڑیوں، کوئلوں کااستعمال بھی شروع ہوگیا اور لنڈےبازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں۔ مرغی کاسوپ انڈےقہوامونگ پھلی گاجرحلوہ یخنی چائےسمیت ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ یخ بستہ ہواؤں سےخیموں اورجھونپڑیوں میں رہنےوالےغریب خاندانوں کوسخت مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے۔ یخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں سے بچنےکیلئےشہری سرشام ہی گھروں میں محصورہونےلگےجس کےنتیجےمیں مارکیٹیں بازارمنڈیاں پبلک پارک ہوٹل شام ڈھلتےہی ویران ہونےلگیں۔ لکڑیوں اورکوئلے کی قیمتوں میں اضافہ کےباعث رات کوسردی سےبچاؤ کیلئےچوکیداروں اورشہریوں نےآگ جلانےکیلئےسڑکوں کاکچرہ استعمال کرناشروع کردیا۔گیس کی بندش اورپریشرمیں کمی کے نتیجےمیں شہری ہیٹرزاستعمال کرنےسےمحروم ہیں۔

تازہ ترین