• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھکوٹ: شدید سردی میں جے یو آئی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

کندھ کوٹ(نامہ نگار)جے یوآئی (ف)نے پانچویں روز بھی چاروں صوبوں ملانے والی قومی شاہراہ فلورمل کے مقام پر شدید سردی میں دھرنادیکر ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردی جس سے شاہراہ پر میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں رہنماؤں ضلعی امیر قاری شفیع محمد کھوسہ،مولاناشمس الدین بھیری،مولاناحبیب اللہ میمن،مولانامحمد ابراہیم خاکی،مولاناعبدالرزاق آزاد،حافظ عرفان اللہ کھوسہ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکے عمران نیازی کے استعفیٰ تک دھرنے جاری رہینگے۔ قائد انقلاب مولانافضل الرحمن پندرہ سال قبل کے بیانئے پر اب بھی ہم قائم ہیں۔ حکومت اوروزیراعظم کوہم نے کبھی بھی قبول نہیں کیاہے جبکہ تک وزیراعظم مستعفی ٰ ہوکر دوبارہ انتخابات کا اعلان نہیں کرتے تب تک دھرنے جاری رہیں گے مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے۔

تازہ ترین