• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ رائٹ بینک کنال کو سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کی درخواست

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان نے چشمہ رائٹ بینک کنال کو سی پیک منصوبوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کر دی تا کہ زرعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کنال آبپاشی منصوبے کی گزشتہ ایک عرصے سے شروع نہیں ہوسکی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے رواں مالی سال پی ایس ڈی پی میں کچھ رقم بھی مختص کی ہے۔ اس پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 120 ارب سے 150 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ابھی یہ نہیں معلوم آیا چین منصوبے کے لئے نرم شرائط پر قرضہ دے گا کیونکہ منصوبے کے کمرشل بنیادوں پر قرضہ قابل عمل نہیں ہوگا۔ تاہم پاکستان اور چین نے حالیہ باقاعدہ رابطوں میں زراعت کے شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے ملک میں بھاری آبی ذخائر کو پیش نظر رکھتے ہوئے چشمہ رائٹ بینک کنال کو بھی سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ سی پیک فریم ورک کے تحت بین الاقوامی تعاون اور رابطوں پر پاکستان اور چین دونوں نے حاصل نتائج اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سی پیک سمجھوتے کے تحت سیکورٹی کے معاملے میں طرفین نے اس بات کی تجدید کی کہ سی پیک کی ترقی کیلئے سیکورٹی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے چوکنا رہنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین