• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں 17 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ، نیپراآج منظوری دیگی

ملتان (نمائندہ جنگ) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 17 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج 20 نومبر کو منظوری دے گی۔حکومت نے سہ ماہی (جولائی ،ستمبر 2019ء)ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے نیپرا کی جانب سے منظوری ہونے کی صورت میں صارفین پر 17 ارب 20 کروڑ 40لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق صارفین سے گزشتہ سالوں کی وصولیاں آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت وصول کی جا رہی ہیں اور یہ وصولیاں تمام کیٹگریز کے صارفین سےکی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین