• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈز کی کا رروائی، منشیات ، چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے تارکین وطن سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ اطلاع پراوتھل(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کیئے جانے کی اطلاع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے متعلقہ کمانڈر ز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ علاقہ کمانڈر زنے موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں گشت کے دوران اوتھل شہرسے ٹرک میں لوڈ سیبوں کے کریٹوں میں چھپائی گئی193 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی،ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 3,285 کلو گرام چھالیہ،920پیکٹ انڈین گٹکا، 685پیکٹ نسوار، 76بیگز چائنا سالٹ،17 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی کپڑا برآمدکیاگیا،کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب واقع چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک کوچ میں سوار مسافر سے1پستول اور02عدد خالی میگزین برآمد کرتے ہوئے مسافر کو گرفتارکر لیاگیا،گوادر،پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے05تارکین وطن گرفتارکیے گئے۔ اسمگل کی جانے والی منشیات ، چھالیہ اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین