• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، غریب غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے،معاشی پالیسیاں غریب دشمن ہیں لگتا ہے غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر حکمران گامزن ہیں،سرکاری اسپتالوں کا حال انتہائی خراب ہے،مریضوں کیلئے دوائیاں نہیں ہیں،حکومت غریب کیلئے صحت،تعلیم اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے کچھ نہیں کر رہی،پھل فروٹ اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں،غریب سے خوراک تک چھینی جارہی ہے،حکومت واضع کرئے غریبوں کو ریلیف کیوں فراہم نہیں کیا جارہا، حکمرانوں کے دعوئے وعدے وفا نہ ہوئے غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا، مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو لگتا ہے ریموٹ کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس ہے، پوری قوم ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے متحد ہے، ملک کے عوام پیٹ پر پتھر باندھ کر معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،حکومت قرضے لینے کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کرئے،بانیان پاکستان کی اولادیں معاشی استحکام وترقی ہراول دستہ کا کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمران معاشی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو اعتماد میں لے،پرائز کنٹرول ٹیمیں ایکشن میں ہونگی تو کوئی غیر قانونی اضافہ نہیں کرسکے گا۔
تازہ ترین