• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوروں کے خلاف آپریشن ،تین ہزار پانچ سو غیر قانونی کنکشن منقطع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس نے کراچیمیں گیس چوروں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے تین ہزار پانچ سو سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردئیے ہیں ،گیس چوروں کے خلافکارروائیاں سلطان آباد،منگھوپیر،خیر گوٹھ، عمرانی گوٹھ،احسن آباداور گلشن معمار سمیت کئی علاقوں میں کی گئی،آپریشن سے قبل ڈیڑھ سو سے زائد کچی آبادی میں واقع گوٹھوں اور علاقوں کی خفیہ جانچ کی گئی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط ذمے داروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا،گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں کا نقصان ہو رہاتھا۔
تازہ ترین