• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کچی آبادی کا نام ’’ہیومین سیٹلمنٹ‘‘رکھ دیا گیا

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)حکومت سندھ نے محکمہ کچی آبادی کا نام تبدیل کرکے محکمہ انسانی بستیوں رکھ دیا ہے،اس سلسلے میں صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ سے بات کرتے ہوئے معلوم کیا کہ کیا محکمہ کچی آبادی کا نام تبدیل کرکے محکمہ انسانی بستیوں رکھ دیا گیا ہے،اس سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے اردو میں محکمے کا نام نہیں معلوم، لیکن میری وزارت کا انگریزی نام ’’ہیومین سیٹلمنٹ‘‘ (انسانوں کی آبادکاری کی وزارت) رکھ دیا گیا ہے اور سندھ کابینہ نے یہ نام کی تبدیلی چار ماہ قبل کی ہے،تاہم ان کا کہنا تھا کہ نام کی تبدیلی سے وزارت کے مقاصدپر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تازہ ترین