• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا

تہران/راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پربات چیت کی گئی، ایرانی صدر نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا، خطے کی صورتحال پربات، صدر روحانی کی خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پربات چیت کی گئی، ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

تازہ ترین