• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

والد کیطرح مریم بھی چلی گئیں تو عمران کا پورا بیانیہ ختم، تجزیہ کار

دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“


کراچی (جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں سینئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ والد کیطرح مریم نواز بھی باہر چلی گئیں تو عمران خان کا کرپشن کیخلاف پورا بیانیہ ختم ہو جائے گا ،چیئرمین نیب کو تحریک انصاف کیخلاف کیسز بھی کھولنے چاہئیں.

بلاتفریق احتساب ہو گا تو سب کو نظر آئے گا۔ میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال نواز شریف کی لندن روانگی، عمران خان کے کرپشن کیخلاف بیانیے میں کمزوری کا تاثر،عمران خان کو بیانیے کے منفی تاثر کو زائل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ 

حسن نثار نے کہا کہ عمران خان مایوس ہونے کے بجائے دن رات اس پاکستان پر فوکس کرے اپنا آدھا ہدف بھی حاصل کرلیا تو ملک کی بے شمار بدعتوں سے جان چھٹ جائے گی ورنہ دو نہیں ایک پاکستان کی بات کسی لطیفے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ 

حفیظ اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کل تقریر میں واضح طور پر مایوس نظر آرہے تھے، عمران خان سپریم کورٹ میں اپنے اور نواز شریف کے کیسوں کو سامنے رکھیں اور بتائیں کیا وہاں انصاف ہوا۔ 

محمل سرفراز نے کہا کہ اگر مریم نواز بھی باہر چلی گئیں تو عمران خان کا پورا بیانیہ ہی ختم ہوجائے گا، عمران خان کی کل کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی تھی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف کارروائی اپنی پارٹی سے شروع کریں گے تو ان کا بیانیہ مضبوط ہوگا۔ 

بابر ستار نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ درست ہوتا تو پاکستان اب تک ٹھیک ہوچکا ہوتا، عمران خان کا بیانیہ غلط بنیادوں پر استوار ہے۔ مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں مثالیں نہیں دیں بلکہ خود مثال بن کر دکھائیں۔

دوسرے سوال یکطرفہ احتساب کے تاثر کی نفی کا بیان، کیا چیئرمین نیب کا اشارہ تحریک انصاف کیخلاف کیسز کھولنے کی طرف ہے؟

تازہ ترین