• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری کابینہ کا ٹیکس ریٹرن نکال لیں پتہ چل جائیگا چور کون ہے ، شاہد خاقان

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب ایل این جی مہنگی خریدنے کا دعویٰ ثابت کرے ورنہ قوم سے معافی مانگے،دنیا میں 30 ایل این جی ٹرمینل لگے ،اگر ایک پاکستان سے سستا ہو تو بغیر ریفرنس کے سزا دیں ، علاج نوازشریف کا حق ہے ، واپس آ کر جیل جائیں گے ، پوری کابینہ کا ٹیکس ریٹرن نکال لیں تو پتہ چل جائے گا کہ چور کون ہے؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم ایل این جی ریفرنس میں جواب پہلے ہی دے چکے ہیں ،نیب کہتا ہے ایل این جی مہنگی خریدی گئی تو ثابت کریں اگر ثابت نہیں کر سکتے تو قوم سے معافی مانگے ۔
تازہ ترین