• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹیوں کو کرتارپور راہداری اور سی پیک پربریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد (طارق بٹ) کرتارپور راہداری پر26نومبر کو سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ سی پیک پر پارلیمنٹ میں خفیہ اجلاس ہوں گے۔ ان اجلاسوں میں بھارت کی نریندر مودی حکومت کے بارے میں پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر سے شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔ خارجہ امور پر سینیٹ کمیٹی پہلی بارکرتارپور راہداری کو زیر بحث لائے گی۔ پارلیمانی ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینیٹ کمیٹی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر بھی بریفنگ کی خواہاں ہے کمیٹی مفاہمتی کوششوں کے نتائج اور دونوں ممالک کا رد عمل جاننا چاہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت اقدام کر دینے کے بھارتی اقدام کے بعد کی صورتحال بھی سینیٹ کمیٹی جاننا چاہتی ہے۔ دریں اثناء سی پیک پر بریفنگ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا خفیہ اجلاس 20 اور21 نومبر کو منعقد ہو گا۔ سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقیات و اصلاحات کی وزارتوں کے سیکرٹریز مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری، چینی قرضوں، امداد پر بریفنگ دیں گے۔
تازہ ترین