• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیدارتعلقات کیلئے مضبو ط پاکستان ناگزیر ہے ،ڈپٹی قونصل جنرل چین

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) چین کے ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر پنگ زینگ وو نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعلقات کیلئے مضبوط اور محفوظ پاکستان نا گزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنزاینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر)اور پنجاب یونیورسٹی سٹڈی سنٹر کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں ʼʼپاک چائنہ تعلقات۔چیلنجز اور مستقبل ʼʼ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مذکورہ پروگرام کی صدارت آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی نے کی ۔
تازہ ترین