• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادباغ، ڈاکوئوں نے 12 لاکھ روپے اور 24 تولے سونا لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹرسے ) شادباغ کے علاقے فضل پارک میں 4 ڈاکووں نےاسامہ کے گھر میں داخل ہو کر 12لاکھ روپے اور 24 تولے سونا لیکرگھر میں موجود افراد کو تشدد بنایااور فرار ہوگئے ، چند روز بعد گھرمیں شادی کی تقریب بھی ہے ، دیگر وارداتوں میں ہنجروال میں سجاد سے3لاکھ25 ہزار ، ساندہ میں پرویز سے2لاکھ22ہزار،ٹاون شپ میں عمر اور فیملی سے 2 لاکھ10ہزار روپے لوٹ لئے ،علاوہ ازیں کاہنہ میں مرتضی کے گھر سے 1لاکھ 35ہزار روپے ،برکی میں رمضان کے گھر سےندیم کے گھر سے 1لاکھ 5ہزار روپے،مزنگ میں ڈاکوئوں نے جمیل سے50 ہزار روپے اور موبائل فون ،شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں ڈاکوئوں نےارشد سے40 ہزار روپے ، سندر میں ممتاز سے 30ہزار روپےلوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مناواں سے منصور ، ملت پارک سے عاطف کی کاریں جبکہ سمن آباد سے آصف ، وحدت کالونی سے قادر ، فیصل ٹاون سے منصوراور گارڈن ٹاون سےنثار کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔چوروں نےبادل مسیح کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات ،ایل سی ڈی اور قیمتی موبائل فون و دیگر قیمتی گھریلو سامان لے گئے۔
تازہ ترین