• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لے لیا،جے ڈبلیوپی

کوئٹہ(آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے شہید وطن نواب بگٹی کی یاد تازہ کر دی۔ ڈیرہ بگٹی نواب قلعہ 2006کے بعد آج اسی جوش وخروش سے آباد ہوا ۔ان خیالات کااظہار جے ڈبلیو پی کے مرکزی رہنماء نور اللہ وطن دوست نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مبارکباد کے لئے آنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں مستقل مزاجی کے ثمرات وقت آنے پر ملتے ہیں آمرانہ قوتوں نے بہت کوشش کی کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی پارٹی ختم کی جائے مگر نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی نے استقامت سے کام لیا۔ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام مظالم سے تنگ تھے انہوںنے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لیا اتنی بھاری اکثریت سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا جتناایک تاریخی واقعہ ہے آج ایک دفعہ پھر نواب اکبر خان بگٹی شہید کی یاد تازہ ہوئی۔انہو ں نے کہاکہ سوئی اورڈیرہ بگٹی شروع سے جے ڈبلیو پی کا گڑھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی تحریک ،سوچ اورفکرکو بندوق کے زور پر ختم نہیںکیا جاسکتا۔ 
تازہ ترین