• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروشوں کا بہبود فنڈ جلد ریلیز کیا جائے، غازی خان

کوئٹہ(پ ر)انجمن اخبار فروشان کا اجلاس اخبار مارکیٹ میں حاجی غازی خان محمد شہی کی صدارت میں ہوا،جس سے خطاب کرتے ہوئےصدر حاجی غازی خان نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اخبار فروشوں کابہبود فنڈ التوا کا شکار ہے، انہوں نےسیکرٹری فنانس سے اپیل کی کہ اخبار فروشوں کے منظور شدہ فنڈز کو ریلیز کیا جائے کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں اخبار فروش پریشانی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں اجلاس سے جنرل سیکرٹری سرفراز سیاپاد نے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ڈی جی پی آر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی شہزادہ فرحت نےانہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اخبار فروش رات کو اپنا رزق کماتے ہیں اور قاری کو اخبار علی الصبح پہنچاتا ہے جو آگاہی مہم کا بھی حصہ ہے موجود دور میں اخبار ات دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں اجلاس میں سینئر نائب صدر اللہ گل محمد حسنی، نائب صدر اول یوسف شاہ حسینی نائب صدر دوم محمد جان بابو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نذر محمد ناصر سیکرٹری مالیات سید نور احمد شاہ جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید سیکرٹری اطلاعات نصیب اللہ کاکڑ اسپورٹس سیکرٹری مولادادنے شرکت کی۔
تازہ ترین