• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال بردار گاڑیوں کو بلاجواز روکنے کا نوٹس لیاجائے‘ حاجی رفوگل بڑیچ

کوئٹہ(پ ر) آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن (ر)ہزارگنجی کے صدر حاجی رفوگل بڑیچ جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی بنگلزئی ودیگر نے کہاہے کہ افغانستان سے انار اورپیاز چمن کے راستے کسٹم کلیئر ہوکر کوئٹہ سبزی منڈی آتے ہوئے دس سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر کسٹم اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیاجارہاہے خصوصاً ویسٹرن بائی پاس پر جگہ جگہ گاڑیوں کو روک کر دس ‘10ہزار روپے لیے جارہے ہیں پھر یہ انار اورپیاز کوئٹہ سے ملک کے دیگرشہروں کو روانہ کیاجاتاہے اگر پیسے نہ دئیے جائیں تو کئی کئی گھنٹوں ٹرکوں کو روک لیاجاتاہے رہنمائوں نے گورنر‘وزیراعلیٰ جام کمال‘چیف سیکرٹری اور دیگرمتعلقہ سے اپیل کی کہ وہ کسٹم پیڈ پھل اورسبزیوں کی گاڑیوں کو ہراساں کرنے کانوٹس لیکر ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین