• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلہ:گھر پر فائرنگ سے باپ دو بچوں سمیت زخمی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بیلہ میں گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ دو بچوں سمیت زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بندگوٹھ کاٹھوڑ میں رہائش پذیر محمد کریم اپنے دو بچوں کے ہمراہ سو رہا تھا کہ پیر اور منگل کی درمیانی نامعلوم افراد نے کمرے کی کھڑکی سے فائرنگ کر دی جسکے نتیجےمیں محمد کریم،ہدایت اللہ اور 13سالہ بچہ سجاد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین