• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی‘ریجنل پروگرام متعارف

کوئٹہ(انٹرنیٹ نیوز)آسٹریلیا نے ویزا پالیسی میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے نیا ریجینل ویزا پروگرام جاری کردیا۔نئے ریجنل ویزا کی کیٹیگری میں سائنسدان، آرکیٹیکٹ، لوہار، سرجن، کسان، اورنرسنگ کے علاوہ کئی اور شعبے شامل ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے مائی گرنٹس کے لئے نئی ریجنل ویزا اسکیم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔حکومت کی جانب سے مائی گرنٹس کوریجینل علاقوں میں رہنے کے لئے نئے پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں۔وزیرِ امیگریشن ڈیوڈ کولمین کا کہنا ہے کہ نئی ویزا اسکیم کے ذریعے سڈنی، میلبورن اور برسبن میں رش کم ہوگا اور ریجینل علاقوں میں بہتری آئے گی۔ہم ایسے علاقوں کو فروغ دے رہے ہیں جہاں لوگوں کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت نے سالانہ پچیس ہزار ریجنل ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔سڈنی، میلبورن اور برسبین کو چھوڑ کر ویزا کے لئے پورے آسٹریلیا کو ریجینل تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین