• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی ،مخرب الاخلاق فلمیں دیکھنے کے الزام میں متعدد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مظفر آباد پولیس نے واحد بخش 3لٹر شراب ، کوتوالی پولیس نے نعیم عرف موتی سے 220گرام چرس ،ممتاز عرف طوطی سے10لٹر شراب ،سٹی شجاعباد پولیس نے اکرم سے300گرام چرس برآمد کرلی ، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے شاہد علی ، فرخ شہزاد جبکہ انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے والے شان ، اعظم ، عباس ، زوہیب ، فہیم ، نصیر ، فرقان ، شہزاد ، باسط ، ارشاد اور طارق کر گرفتار کرلیا ۔ غیر قانونی طریقے سے گیس ریفلنگ کرنے والے ملزم لیاقت علی ، معین ، جمشید ، جاوید ، فیصل ، وسیم ،عدنان ٹریفک روانی متاثر کرنے والے ریڑھی بان ملزم بلال ، حکمت اللہ ، فرحت جبکہ تیزرفتاری غفلت برتنے پر ڈرائیور ملزم نوید ، مشتاق ، اسماعیل ، اعجاز ، حامد اور اصغر کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔پولیس نے فضائی آلودگی پھیلانے، کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ محکمہ ماحولیات نے پولیس کو آگاہ کیا کہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ملزمان نے فیکٹریاں لگائی ہوئی ہیں جہاں سے دھواں نکل کر آلودگی میں اضافہ کررہا ہے ۔ پولیس نے ملزم اللہ دتہ ، عمر زکی ، طارق ، عمران ، عرفان ، کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے شہر اور اس کے گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے6عورتوں کو گرفتار کر لیا ۔بھیک مانگنے کے الزام میں گلگشت اور ممتاز آباد پولیس نے ملزمہ نظام مائی ، مومل ، شمیم ، سمیراں ، پروین مائی ، منصب بی بی اور پرویب بی بی کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔
تازہ ترین