• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی، حسین آگاہی سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن افتخار علی سہو کی ہدایت پر لیڈیز پارک گلگشت،سبزی منڈی، حسین آگاہی بازار اور اطراف میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا،اس دوران 5 ٹرک سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمار اور متعدد کوجرمانے بھی کئے گئے ،آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال خان نے کہا کہ پارک کے اطراف رش و تجاوزات سے خواتین کو مسائل کا سامنا تھا، تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے دوسری شفٹ میں بھی کارروائی کی جائے گی،تجاوزات مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کار سرکار میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،بعدازاں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹیم نے ڈیرہ اڈا تا عزیز ہوٹل اطراف میں وال چاکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد بینرز ، پوسٹرز بھی قبضے میں لے لئے ۔
تازہ ترین