• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن خانپور جام جمیل معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے بجلی چوروں کے خلاف منظم کاروائی نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن خانپور جام جمیل کو معطل کردیاہے اور رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کی سرکوبی اور مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے نائٹ چیکنگ کو یقینی بناکر بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجائے اور بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے وصول کئے جائیں ۔ انہوں نے جنرل منیجر آپریشن میپکو ناصررشید کے ہمراہ رحیم یار خان آپریشن سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی اوز لائن لاسز میں کمی کرکے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں اور نادہندگان سے واجبات /بقایاجات کی وصولیوں کے مقرر کردہ اہداف حاصل کئے جائیں ۔ ٹارگٹس پورے نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائیگا۔
تازہ ترین