• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی :پیپلز لائرز فورم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار میں پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کے خلاف ثبوت دکھائے۔ملک میں مہنگائی کے طوفان نے غریب انسان کی زندگی اجیرن کر دی ۔ ملک کی انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔اس حکومت کا کام صرف سیاسی حریفوں کو شکست دینا ہے۔نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے پیپلز پارٹی حکومت کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے۔پنجاب اور سندھ کے وزراء کے ساتھ قانون میں الگ سلوک کیا جاتا ہے۔اس موقع پر مہر اقبال سرگانہ،میاں خالد مترو، فیاض بھٹہ، عاصم پرویز، نوید ہاشمی، واجد رضوی، اشتیاق شاہ، فیروزہ فیض، فردوس جمال، نگینہ ہراج ، نجمہ جٹ راں، خواجہ نور مصطفی، سردار محمد حسین تھیہم، جام اظہر، رانا جاوید اور مہر لیاقت شریک تھے۔
تازہ ترین