پاکستانی موبائل مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے برانڈ اور صارفین کی مسلسل تبدیل ہوتی ہوئی پسند کے پیش نظر کسی بھی نئے برانڈ کے لئے مارکیٹ اورصارفین تک رسائی آسان کام نہیں ہے۔تاہمTECNO Mobile نے محض دو سال کے دورانیے میں مارکیٹ اور صارفین تک نہ صرف اپنی رسائی کو یقینی بنایا ہے بلکہ کامیابی سے صارفین کی ترجیحات میں بھی ٹاپ موبائل برانڈ بن گیا ہے۔
TECNO Mobileنے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے، بجٹ کیٹیگری کے اسمارٹ فون متعارف کرائے۔جن میں دور جدید کے تمام فیچرز شامل ہیں۔
یہی وجہ ہے کہTECNO Mobile اب درمیانی آمدن والے صارفین اور یونیورسٹی جانے والے طالب علموں کی اولین پسند بن گیا ہے۔
TECNO Mobile کی مقبولیت کی سب سے اہم وجہ ان کے ہائی انڈ فیچرز سے لیس اسمارٹ فونز ہیں جو بناوٹ کے لحاظ سے انتہائی عمدہ، ٹیکنالوجی میں جدید ترین ہونے کے ساتھ ساتھ قیمت کے لحاظ سے ہر صارف کی پہنچ میں ہیں۔ کمپنی کے بہترین مڈل رینج اسمارٹ فونز میں Spark Series اور Camon 12 Air مارکیٹ میں انتہائی مقبول رہے۔Camon 12 Air لانچ ہونے کے پہلے تیس منٹ میں ہی سٹاک آئو ٹ ہو گیاتھا۔
TECNO Mobile ہمیشہ اپنے صارفین کے لئے ڈسکائونٹ اور آفرز متعارف کراتا رہتا ہے۔ حال ہی میں کمپنی کی جانب سے اس سا ل کی سب سے بڑی سیل Daraz Gyara Gyara کی شراکت سے صارفین کے لئے ڈسکائونٹ اور آفرز کے ساتھ مختلف تحائف کا بھی اہتمام کیا تھا۔
نوجوان صارفین سے رابطے میں رہنے کے لئے کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا کا بھی بھر پور انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے ، جہاں صارفین کمپنی پراڈکٹس سے متعلق معلومات لے سکتے ہیں، حال ہی میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم TikTok پر بھی TECNO Mobile کی جانب سے شاندار مہم چلائی گئی ۔
جس کو صارفین نے بے حد پسند کیا، اور TECNOSparkthespeed# پانچ اعشاریہ سات (5.7) بلین وئیورز کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا رہا۔