• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بریڈ پٹ اور عالیہ کے درمیان تعلقات کی افواہیں عروج پر

بریڈ پٹ اور عالیہ کے درمیان تعلقات کی افواہیں


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہولی وڈ جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان طلاق کے بعد سے اداکارہ بریڈ پٹ کا نام کئی خواتین کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔

گزشتہ سال یہ افواہیں عروج پر تھی کہ بریڈپٹ ’روحانی معالج‘ سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور ان کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں بھی نظر آچکے ہیں۔اور اب ہولی وڈ اداکار کا نام ایک اور خاتون سے جوڑا جارہا ہے اور خبریں ہیں کہ یہ دونوں شادی کرنے کے لیے بھی سنجیدہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ امریکی اداکارہ و فنکارہ عالیہ شوکت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مصروف ہیں۔

ان دونوں اداکاروں کو متعدد ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ کچھ روز قبل یہ دونوں لاس اینجلس میں ایک پینٹنگ کی نمائش میں بھی اکٹھے شریک ہوئے۔تاہم ان دونوں اداکاروں نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ برینجلینا کے نام سے مشہور بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی جوڑی کے درمیان طلاق ہوئے 3 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔

دو سال قبل یہ بھی افواہیں تھی کہ بریڈ پٹ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ خصوصی وقت گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

چند ماہ بعد نیری اوکسمین کو ایک اور شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔عالیہ شوکت کی بات کی جائے تو ان کا شمار امریکا کی مقبول اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہ نیٹ فلکس کے ڈرامے ʼاریسٹڈ ڈیولپمنٹ میں اہم کردار نبھاچکی ہیں۔وہ اپنے کیریئر میں درجنوں سے زائد فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین