• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈز کالج کو قومی تحویل میں لینے کیخلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،رہنما

لندن (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی پریس کانفرنس کو پاکستان اور اوورسیز میں رہنے والے مسیحیوں نے سیاست اور مسیحیوں کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔اس حوالے سے ’’آل پاکستان کرسچن لیگ ‘‘کا ایک ہنگامی اجلاس لیگ کے چیئرمین پروفیسرسلامت اختر کی زیرصدارت راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب ،کے پی کے، سندھ، بلوچستان کے علاوہ اوورسیز میں آل پاکستان کرسچن لیگ کے دیگر عہدیداران اور دوسری مسیحی تنظیموں نے بھی زوم میٹنگ کے ذریعے شرکت کی اور اپنا احتجاجی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہاکہ اگر واقعی کے پی کے حکومت اور گورنر شاہ فرمان ایڈورڈز کالج پشاور کو قومی تحویل میں لینے کا ارادہ نہیں رکھتے تو اس کالج کی انتظامی امور میں اپنی مداخلت بندکیوں نہیں کرتے اور پھر ہائی کورٹ پشاورمیں انہوں نے قومی تحویل میں لینے کے حق میں کیوں اسٹیٹمنٹس جمع کر وائیں اور کیوں اس میں فریق بنے۔الزامات کی تحقیقات کی جائے پاکستان کے مسیحی ایڈورڈز کالج کو قومی تحویل میں لینے کے خلاف کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے ۔ اجلاس میں ڈنمارک سے نواز سلامت،اٹلی سے کوچیرمین سرور بھٹی،برطانیہ سے پی سی پی سی کے صدر سیمسن جاویدکے علاوہ جون باسکو،ڈاکٹر اختر انجیلی،نعیم واعظ،مائیکل میسی ،سرفراز تبسم،جاوید عنایت،پروفیسر عمانوئیل رفائیل،نیوکاسل سے جاوید بھٹی،پرویز بھٹی ،دلنواز اور بشب ڈاکٹر یوسف ندیم بھنڈر اور ایڈووکیٹ قمر شمس نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین