• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں سلیم سے والدہ کی وفات پر پی پی رہنمائوں کا اظہار افسوس

لندن (پ ر) صدر پاکستان پیپلزپارٹی گریٹر لندن میاں سلیم کی والدہ کی وفات پر سیاسی، سماجی اور قریبی احباب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قائمقام صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ ابرار میر، چیئر مین فیڈرل کونسل میاں افضل خالد، صدر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن یورپ آصف خان، سابق ممبر ایڈ ہاک کمیٹی پی پی پی برطانیہ، نائب صدر برطانیہ ریاض کوہمروی، صدر پی پی پی لیڈرز یعقوب چوہدری، سردار آصف سینئر نائب صدر سائوتھ، سینئر نائب صدر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن برطانیہ وحید اقبال، صدر نارتھ ویسٹ طارق کالس، سینئر رہنما ڈاکٹر خالد باجوہ اور دیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے دعا کی اللہ پاک اپنے حبیبﷺ کے صدقے میں مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یاد رہے کہ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پہلے ہی میاں سلیم سے افسوس کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ قمر زمان کائرہ صدر پیپلزپارٹی پنجاب، مہرین انور راجہ سابق وزیر مملکت، چوہدری لطیف اکبر صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر، ریاض چوہدری سابق سینئر مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر اور ڈاکٹر ارشاد کمبوہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ نے میاں سلیم سے فون پرتعزیت کی۔
تازہ ترین