• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں فلم ساچ کے ٹریلر کی رونمائی

لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے جمعرات21 نومبر کو شام 5 بجے پاکستان ہائی کمیشن لندن واقع 36 لونڈیس سکوائر لندن پر نئی میوزیکل فلم ساچ کے ٹریلر کی رونمائی کا اہتمام کیا ہے، معروف اداکار جاوید شیخ کی بھی اس موقع پر شرکت متوقع ہے، اس فلم کی پروڈیوسر تسمینہ احمد شیخ جبکہ ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ ہیں، سکاٹ لینڈ کے خوبصورت نظاروں میں تیار کی گئی اس فلم میں برٹش ایشیائی باشندوں کی متنوع ثقافت، ورثے اور ہمہ گیری کو اجاگر کیا گیا ہے، اس کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کوالی فیکشن کا سرٹیفکیٹ پہلے ہی مل چکا ہے۔جاوید شیخ کی بھی اس موقع پر شرکت متوقع ہے، اس فلم کی پروڈیوسر تسمینہ احمد شیخ جبکہ ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ ہیں، سکاٹ لینڈ کے خوبصورت نظاروں میں تیار کی گئی اس فلم میں برٹش ایشیائی باشندوں کی متنوع ثقافت، ورثے اور ہمہ گیری کو اجاگر کیا گیا ہے، اس کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کوالی فیکشن کا سرٹیفکیٹ پہلے ہی مل چکا ہے۔
تازہ ترین