• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا:بارودی سرنگ دھماکے سے 2 افسران زخمی

بگوٹا (آئی این پی/شِنہوا) شمال مشرقی کولمبیا میں سڑک پر نصب کی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 پولیس افسر زخمی ہوگئے،حادثے میں گاڑی تباہ ہو گئی یہ افسران ایک گاڑی پر گشت کر رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ ملک کے شمال مشرقی علاقے نارتے دی سنتندر میں ہوا، سنتندر پولیس سربراہ فابیان اسپانہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دونوں پولیس افسران جو قومی انسداد دہشت گردی یونٹ کے اہلکار تھے ایک دیہی علاقے کی چیک پوسٹ پر جارہے تھے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے بازوئوں اور ٹانگوں پر زخم آئے دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اسپانہ نے کہا کہ حکام حملے کے ذمہ داروں کوتلاش کرنے کیلئے تحقیقات کریں گے ۔
تازہ ترین