• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد احسان کھٹانہ نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) گزشتہ ہفتہ صدر گجرات ویلفیئر سوسائٹی احسان کھٹانہ جو کہ ڈلیوری کا کام کرتے ہیں کو یونانی فوج کے آفیسر کا بیگ جس میں ہزاروں یورو، کریڈٹ کارڈز دیگر محکمانہ دستاویزات تھی ملا جو اس نے فوج کے ہیڈکوارٹر فون کر کے آرمی آفیسر کوستوپولوس کو اس کا بیگ واپس لوٹا دیا، آرمی افسر نے احسان کھٹانہ کو انعام دینا چاہا تو اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ مجھے انعام کی ضرورت نہیں میں اللہ تعالیٰ کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے استقامت بخشی اور مجھے نیک کام کرنے کی ہمت دی میں یونانی معاشرے کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی ایماندار اور محنتی قوم ہے عرصہ دراز سے یونان میں مقیم ہوں یہ ہمارا گھر ہے ہم یہاں سے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے رزق کماتے ہیں سو ہمیں اس ملک اور ان لوگوں سے پیار کرنا چاہئے تاکہ ہم اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔
تازہ ترین