• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیتھلے میں میلاد مصطفی ﷺ کا جلوس 24نومبر کو نکالا جائے گا

کیتھلے (محمد رجاسب مغل) مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے زیر اہتمام جشن میلاد مصطفی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس کا آغاز مرکزی جامع مسجد کیتھلے سے 24نومبر بروز اتوار دن کے گیارہ بجے ہوگا۔ جلوس ہر سال کی طرح اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد پر اختتام پذیر ہو گا جہاں نماز ظہر کے بعد میلاد مصطفی صلی اللہ وعلیہ کے عنوان سے علامہ مفتی خورشید عالم صابری کی صدارت میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی جس میں برطانیہ بھر سے جیّد علماء مشائخ شرکت کریں گے اس موقع پر الحاج شوکت میرپوری کی صدارت میں مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کا اجلاس بھی ہوا جس میں، الحاج علی اکبر چشتی، الحاج ظفر اقبال جماعتی، حاجی محمد طارق، حاجی محمد ارشد، چوہدری محمد اسلم، چوہدری آصف، چوہدری محمد ناظم اعظم، حافظ محمد نسیم نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جلوس اور جلسے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مسلم ایسوسی ایشن کے منتظمین نے کہا کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ وعلیہ وسلم وجہ کائنات ہیں۔ حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم سے محبت سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی چیز نہیں آقا ئےدو عالم کا میلاد بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ میلاد کے جلوس کی قیادت برطانیہ بھر سے سادات کرام اور علماء ومشائخ جن میں پیر سید منور حسین جماعتی، صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی نیروی، صاحبزادہ پیر صوفی ریاض احمد اسلمی، سجادہ نشین دربار عالیہ شاد پور شریف ،پیر سید دلیر علی شاہ، سجادہ نشیں دربار عالیہ نواں گراں، علامہ مولانا مفتی محمد اسلم خان نقشبندی، علامہ محمد نواز بشیر جلالی، مولانا طیب ہزاروی، علامہ محی الدین ، علامہ فخر السلام، مولانا سلیم اختر صدیقی، مولانا قاری ہلال احمد خان، علامہ حافظ غلام سرور قادری، حافظ محمد عمر اور دیگر کریں گے جب کہ سیاسی رہنما لارڈ مئیر آف بریڈ فورڈ ڈورین لی، سابق لارڈ مئیر کونسلر خادم حسین، سابق لارڈ مئیر کونسلر ظفر علی اعوان، سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد حسین جماعتی، بریڈفورڈ میں پاکستانی وائس قونصل جنرل ابرار حسین اور کیتھلے سے پارلیمانی امیدوار جان گروگن بھی میلاد شریف کے پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے۔ 
تازہ ترین