• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ میں چوروں کی سرگرمیوں میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ سٹیفورڈ بھر میں چوروں کا ٹارگٹ ایسی وینز ہے جن میں مختلف اوزار موجود ہوں۔ پولیس ان علاقوں میں گشت میں اضافہ کرے گی جو زیادہ ٹارگٹ میں ہیں ساتھ ہی لوگوں کو وارننگ بھی جاری کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی وینز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ سٹیفورڈ شائر پولیس ترجمان کے مطابق ہمیں یہ رپورٹ ملی ہیں کہ کئی وینز کو توڑ کر ان میں موجود اوزار نکالے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہم ابھی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن لوگوں کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اوزاروں کو اپنی وینز سے نکال کر محفوظ جگہ پر رکھیں۔ ٹارگیٹڈ علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا لیکن اگر کسی کو بھی کچھ مشتبہ حرکات اپنے ارد گرد محسوس ہو تو فورا پولیس کو مطکع کریں۔
تازہ ترین