• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکاٹش ہیلتھ سیکریٹری نے دو بچوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی

لندن (جنگ نیوز)سکاٹش ہیلتھ سیکریٹری نے گلاسگوہسپتال میں بچوں کی اموات پر معافی نامہ جاری کر دیا ۔ گلاسگو کے جنوب میں ملکہ الزبتھ یونیورسٹی ہسپتال اینڈ چائلڈ رائل ہسپتال کا ایک کیمپس ہے۔ سکاٹش ہیلتھ سیکریٹری صحت نے گلاسگو میں رائل ہاسپٹل فار چلڈرن میں فوت ہونے والے دو مریضوں کے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔ جین فری مین نے 10 سالہ میل مین اور تین سالہ لڑکے کے اہل خانہ سے بچوں کی موت پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ دونوں بچوں کی اگست 2017 میں تین ہفتوں اندر ہسپتال میں موت ہوئی تھی۔ ان کا علاج ایک وارڈ میں ہوا تھا جو پانی کی آلودگی سے متاثر تھا۔پیر کو این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اور کلائڈ (NHSGGC) نے والدین کو پہنچنے والی تکلیف اور پریشانی پر معذرت کی۔ بدھ کو ایم ایس پیز میں بیان دیتے ہوئے جین فری مین نے کہا کہ کسی بھی حالت میں اپنے پیارے کو کھونا مشکل ہے لیکن میں ان حالات میں اپنے بچے کو کھونے کے درد اور غم کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پر بھی معافی مانگتی ہوں کہ جن سوالوں کے والدین کو جواب نہیں ملے ہیں۔ وہ سوالات پوچھنے اور ان کے جواب پر اصرار کیلئے حق بجانب ہیں۔ انہیں سوالات کے جواب ملنے چاہیں۔
تازہ ترین