• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون کرکٹ: ولید کے 6 شکار، بلوچستان 170 پر ڈھیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ کے پہلے دن سندھ کے آف اسپنر ولید احمد نے 6 ، خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی نے 5 اورسنٹرل پنجاب کے نثار احمد کے 5 شکار کئے۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں بلوچستان کی ٹیم 170 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ شہباز خان نے 56 رنز بنائے۔ ولید احمد نے6 اور دانش عزیز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔سندھ نےجواب میں ایک وکٹ پر 29 رنز بنالیے ہیں۔ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 208 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے ہیں۔ سرمد بھٹی 87 اور عمیر بہالپور میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ مقبول احمد 62 اور محمد عمران ناقابل شکست 52 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ سنٹرل پنجاب کے فاسٹ بولرنثار احمد نے 5 اور اسپنر احمد صفی عبداللہ نے 4 شکار کیے۔

تازہ ترین