• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: خیبرپختونخوا کی بلوچستان کو ایک اننگز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی میںپہلی اننگز میں فالو آن کا شکار بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان 40 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔آف اسپنر ساجد خان نے 45 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے385 رنز کے جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ فاسٹ بولر جنید خان نے 4 اور عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب کے پہلی اننگز کے اسکور 246 رنز کے جواب میں سندھ نے339 رنز بنائے۔ خرم منظور نے85، جاہد علی نے 72 اور سعد علی نے65 رنز بنائے۔ ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سیزن کی دوسری نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے سات چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ اعزاز چیمہ نے 81 رنز دے کر پانچ اور ظفر گوہر نے چار وکٹ لیے۔ سنٹرل نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر207 رنز بنائے۔ عمر اکمل 16 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے117 اور سلمان بٹ 13 چوکوں کی مدد سے81 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین