کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان میں ہونے والی پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں احتجاج جونیئر ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاپ کھلاڑیوں اعصام الحق، عقیل خان اور نان پلیئنگ کپتان مصحف ضیا نے بھارتی دبائو پرٹائی پاکستان سے منتقل کرنے پرآئی ٹی ایف کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف بطور احتجاج ایونٹ کابائیکاٹ کیا ہے۔فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ اعصام اور عقیل خان کو یکم دسمبر سے نیپال میں سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنی ہےاس لئےجونیئر کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن نے جمعرات کو ایونٹ کے لئے چار کے بجائے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ، ان میں حذیفہ عبد الرحمان، شعیب خان اور یوسف خان شامل ہیں۔