• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک کا اعلان کردیا

ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک کا اعلان کردیا 


ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی خواتین کرکٹر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ثناء میر ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل ایک روزہ سیریز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ثناء نے سلیکٹرز سے اختلافات کی وجہ سے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے حالانکہ دنیا کی صف اول کی ٹیم کے خلاف ان کی موجودگی ٹیم کے لئے اہم ہوسکتی تھی۔ ثناء میر کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک کے دوران انہیں ایک بار پھر مستقبل کے لیے اہداف ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔ نیک خواہشات قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔

تازہ ترین