• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ کرکٹر دیکھنا چاہتی تھیں

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انہیں ٹیسٹ کرکٹر دیکھنا چاہتی تھیں۔ لیکن جس دن وہ پاکستان کے لئے پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے ان کی والدہ کے انتقال کو دس دن ہوجائیں گے۔نسیم شاہ نے اپنی والدہ کی خواہش پوری کرنے کے لئے پاکستان آکر ان کے جنازے میں شرکت نہیں کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ایک اخبار کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ نسیم شاہ کے اہل خانہ انہیں سینے پر پاکستانی ستارہ سجانے کے لئے آسٹریلیا میں رکنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نسیم شاہ سے واپسی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی تھی۔ اسلام میں چوبیس گھنٹوں میں تدفین کی ہدایت ہے جبکہ نسیم کو واپس آنے میں مزید وقت درکار تھا۔
تازہ ترین