• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم یوسف عرف ٹھیلے والا کی گرفتاری، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس مشکوک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرنے سے متعلق پریس کانفرنس مشکوک ہوگئی،اور اس نے سوالات کھڑے کر دیئے کہ مذکورہ ملزم کو دو سال قبل ر ینجرز نے گرفتار کیا تھا تو اس وقت 96افراد کا قتل کیوں ثابت نہ ہوپایا،یوسف ٹھیلے والا کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہلچل مچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا اور جی آئی ٹی تشکیل دیئے جانے کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے ، بدھ کو ایس ایس پی ضلع شرقی اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم96قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے، لاشوں کو کاٹ کر ٹھیلے کے ذریعے لاشیں ٹھکانے لگانے پر اسکا نام یوسف عرف ٹھیلے والا پڑا،ملزم کا ٹارگٹ کلنگ گروپ تینتالیس ٹارگٹ کلرز پر مشتمل تھا،ملزم یوسف ٹھیلے والا 1997میں پہلی بار رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا، پھر ضمانت مل گئی، 1998میں دوبارہ گرفتار ہوا جسکے بعد 2003میں پے رول پر رہائی ملی جسکے بعد سے مفرور تھا، جبکہ24اگست2017میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے وقت رینجرز سندھ کے ترجمان قمبر رضا نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ترجمان رینجرز کا موقف تھا کہ یوسف ٹھیلے والے کوایم کیو ایم لندن کی لیڈر شپ نے روپوش ہونے کو کہا تھا تاکہ قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جاسکے،تاہم07اگست کو ایم کیو ایم کی قیادت نے پریس ریلیز جاری کی جس کی وجہ سے خوف زدہ ہوگیا کہ اگر ایم کیو ایم کی قیادت کو پتہ چل گیا کہ وہ زندہ ہے تو اپنی پریس ریلیز کو سچ ثابت کرنے کے لیئے قتل کردیں گے جس کی وجہ سے میر پور خاص میں روپوش ہو گیا تھا لیکن مسلسل روپوشی سے تنگ آکر خود کو رینجرز کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین