• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری پارک میں کمرشل سرگرمیاں، جواب کیلئے انتظامیہ اور میئر کو مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کےخلاف درخواست پر مئیر کراچی اور عسکری پارک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کے لیئے مہلت دے دی،ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق عسکری پارک میں بغیر مرمت کیے جھولوں سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے،ایک واقعہ میں لڑکی جاںبحق اور 15افراد زخمی ہوچکے ہیں لہٰذا عسکری پارک سے غیر قانونی جھولوں کو فوری ختم کیا جائےاور پارک کی سیل کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔ پارک میں درخت اور گرین بیلٹ لگاکر اسے عوام کے لئے مفت کیا جائے۔

تازہ ترین