• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی نائن زیرو کے کیئر ٹیکر یا انتظامی سربراہ نہیں رہے ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ایم پی اے ہاسٹل میں کب کون رہا مجھے علم نہیں ۔کچھ تانے بانے میرے خلاف بنے جا رہے ہیں ۔میرا موقف آج بھی 23 اگست والا ہی ہے۔بانی ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، کتنا سچا اور محبت وطن ہوں یہ ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین