• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکچر لگانے والا 25ایکڑ زمین کا مالک نکلا ،غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملزم کا ریمانڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پنکچر لگانے کا کام کرنے والا اسکیم 33میں 25ایکڑ زمین کا مالک نکلا۔ملزم ندیم کو 25نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ بدھ کے روزنیب نے احتساب عدالت میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ندیم نامی ملزم کو پیش کیا جہاں نیب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے 23پلاٹ ندیم اور عامر علی نامی شہری کے نام پر نکلے ہیں ،ملزم کا ر یما نڈ دیا جائے۔ ملزم ندیم نے بتایا کہ میں گولیمار میں پنکچر لگانے کا کام کرتا ہوں ،مجھے پلاٹوں سے متعلق کچھ پتہ نہیں ہے ،چائے بنانے کا کام کرتا تھا تو اقبال میمن نامی شخص شناختی کارڈ مانگ کر لے گیا تھا اس سے شناختی کارڈ واپس مانگا تو اقبال میمن نے ٹال مٹول سے کام لیا ،نیب کے مطابق ملزمان نے پاک پنجاب سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے فراڈ کیا۔ ریفرنس میں 8 ملزمان پلی بارگین کرچکے ہیں۔

تازہ ترین